پیرس(سچ نیوز)فرانس کی عدالت نے فرانسیسی صدر امینوئل میکرون پر حملے کا منصوبہ بنانے کے شبے میں گرفتار 4 افراد پر الزامات عائد کردیے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو پیرس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزمان پر دہشت گردوں سے تعلق اور اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کردئیے۔واضح رہے کہ ملزمان کو پہلی جنگ عظیم کی100سالہ تقریبات کے دوران صدر میکرون پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کر کے چاقو برآمد کیا گیا تھا۔دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو مشرقی فرانس سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب صدر امینوئل میکرون پہلی جنگ عظیم کے دوران میدان جنگ بننے والے علاقوں کے دورے پر تھے۔