انقرہ ( سچ نیوز ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد سے فرانس کی سب سے کھل کر مذمت کرنے والے ترکی نے نیس میں ہونے والے چاقو حملے کی بھی مذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے شہر نیس میں نوٹرے ڈیم چرچ میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکی کی جانب سے اس واقعے پر فرانس کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز فرانس کے شہر نیس میں واقع تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے تین افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ حملہ آور نے ہلاک ہونے والی ایک خاتون کا سر بھی قلم کیا۔ سکیورٹی اداروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔