پیرس (سچ نیوز)فرانس میں2 عمارتیں گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی کارکنوں نے 4 نعش نکا ل لیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں2 عمارتیں گرنے سے 8افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 8 افراد د ب گئے اور ان کو نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہے لیکن امدادی کارکنوں نے 4 لاشیں نکال لیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔حکام نے کہا کہ عمارتوں میں کئی عشروں سے درڑایں پڑ گئی تھیں اور حکام کے انتباہ کے باجود لوگ وہاں رہ رہے تھے۔