ممبئی(سچ نیوز ) بالی ووڈ اداکار گو وندہ نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں کچھ لو گ میری فلموں کی ریلیز نہیں چاہتے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار گو وندہ نے دعوی کیا ہے کہ 9سال پہلے مجھے اس بات کا احسا س ہو اکہ فلم انڈسٹری میں کچھ لو گ میری فلموں کی ریلیز نہیں چاہتے۔اداکار نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ وہ کون لوگ ہیں یا وہ ایساکیوں نہیں چاہتے؟ انہوں نے کہا کہ میری چند فلمیں ایسی تھیں، جنہیں اگر صیح وقت پر ریلیز کیا جا تا تو وہ ہٹ ہو سکتیں تھیں۔