ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے ایشوریا رائے کو پانچ فلموں سے نکال دیا گیا تھا۔بالی ووڈ میں ہر دور میں کئی مشہور جوڑیاں سامنے آئی ہیں جس میں سے ایک جوڑی شاہ رخ خان اور ایشوریا کی بھی ہے جو کہ فلم ’محبتیں‘ اور ’دیو داس‘ کے بعد سے ہر ڈائریکٹر کی اول ترجیح تھی لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ فلم ’دیوداس‘ کے بعد شاہ رخ اور ایش کی جوڑی کو پانچ فلموں میں کاسٹ کیا گیا تھا لیکن شاہ رخ خان نے سلمان خان کی وجہ سے ایشوریا کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی مشہور زمانہ فلم ’چلتے چلتے‘ میں رانی مکھرجی سے قبل ایشوریا مرکزی کردار ادا کررہی تھیں لیکن سیٹ پر سلمان خان اور ایش کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے تمام صورتحال کو یکسر تبدیل کردیا جس کی وجہ سے کنگ خان نے ایشوریا رائے کو فلم سے باہر کرنا ہی مناسب سمجھا۔کنگ خان نے سیٹ پر ہونے والے واقعے کی غیر رسمی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ نئے پروجیکٹ پر کام کرنا لیکن بغیر کسی وجہ کے اسے نکال دینا بہت مشکل عمل ہوتا ہے اور اس بات کا مجھے افسوس ہے لیکن ایشوریا بہت اچھی دوست ہیں جب کہ ذاتی طور پر شاید میں نے غلط کیا ہو لیکن بطور پروڈیوسر یہ جائز بنتا ہے جس پر میں ایشوریا سے معذرت چاہتا ہوں۔ایشوریا نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دو فلمیں ایسی تھیں جس میں میں باقاعدہ طور پر شامل تھی لیکن بغیر کسی وجہ کہ مجھے اُن پروجیکٹس سے باہر کردیا گیا اور جس کی مجھے آج تک وجہ معلوم نہیں۔