کراچی: (سچ نیوز) پیپلز پارٹی نے الزام تراشی کو تحریک انصاف کی اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں، سعید غنی نے الزام لگایا کہ فواد چودھری جھوٹ بولنے والے روبوٹ ہیں۔
مولا بخش چانڈیو نے بیانات پر ردع،ل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں، ملک کو قرضوں کی لعنت سے چھٹکارا دلانے والے عمران خان آج اپنی ہی باتوں سے یوٹرن لے رہے ہیں۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ فواد چودھری زبانی جمع خرچ کے بجائےکے پی میں 10 ارب کے گھپلوں کا سراغ لگائیں، بتایا جائے جہانگیر ترین کے پیسے کب واپس ہوں گے؟
سعید غنی نے فواد چودھری کو جھوٹ بولنے والا روبوٹ قرار دے دیا۔ سندھ کے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ عمران خان سے اتحادی تو سنبھالے نہیں جاتے، نیب کے افسر سے بڑی رقم ملنا خود نیب کا بڑا سکینڈل ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمران خان نے وفاقی وزرا کو گالم گلوچ پر لگا رکھا ہے، ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری 55 روپے کلومیٹر والے ہیلی کاپٹر سے باہر آنے کو تیار نہیں، قوم جاننا چاہتی ہے عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں کب نیب یاترا کریں گے؟