سوہاوہ(سچ نیوز) ملک میں سادگی کی باتیں کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ جس کے بارے میں انہوں نے سوچا بھی نہ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نجی دورے پر سوہاوا پہنچے تو استقبال کرنے والوں نے ان کے گلے میں ڈالروں کے ہار ڈال دیے ،سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک صارف تنویر ختانہ نے فواد چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سوہاوہ میں استقبال، ڈالروں والا ہار پہنایا گیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے سادگی کی عظیم مثال رقم کر دی ویلکم ٹو نیا پاکستان۔۔۔
پی ٹی آئی کے ترجمان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کا سوہاوہ میں استقبال، ڈالروں والا ہار پہنایا گیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے سادگی کی عظیم مثال رقم کر دی ویلکم ٹو نیا پاکستان۔۔۔ pic.twitter.com/T87EWdfWCk
— Tanveer Khatana (@tanveer_khatana) August 21, 2018
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ فواد چوہدری کا استقبال کر رہے ہیں اور ان کے گلے میں ڈالروں کا ہار پہنایا جا رہاہے جس پر فواد چوہدری خوش ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے انتخابی مہم کے دوران ایک لیگی کارکن مختلف جلسوں میں ڈالر نچھاور کرتا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔