لاہور (سچ نیوز)دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہاہے کہ فوجی قیادت کا خیال کے وزیر اعظم عمران خان پر دوسرے کی نسبت کرپشن کا کوئی داغ نہیں اور ان کی سوچ ملک کیلئے مثبت ہے ، اس لئے سول ملٹری ہم آہنگی سے ملک بہت جلد آگے بڑھ سکتاہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو بہت اچھی پیش رفت ہے ۔ فوجی قیادت کا خیال ہے کہ دوسری جماعتوں کی نسبت عمران خان پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے اور ان کی سوچ بھی ملک کیلئے مثبت ہے ۔ اس لئے ملٹری قیادت کا یہ بھی خیال ہے کہ سول ملٹر ی ہم آہنگی سے ملک بہت جلد آگے بڑھ سکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ کی پاکستان میں دلچسپی دفاعی معاملات کی وجہ سے ہے ۔ اقتصادی اور معاشی لحاظ کے حوالے سے یہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان امریکہ کا تعاون حاصل کرے ۔ ماضی میں امریکہ نے ہمارا بڑا استحصال کیا ہے ۔ وہ کبھی ملٹری کو اہمیت دیتے تھے اور کبھی سول کو جس سے محاذ آرائی اور اختلافات بڑھتے جاتے تھے ۔ اب جب امریکہ دیکھے گاکہ پاکستان کی سول ملٹر ی قیادت میں اتفاق ہے تو اس کا بہت مثبت اثر پڑے گا ۔