کراچی(سچ نیوز ) نامور پاکستانی اداکار فہد مصطفی نے خو کہا ہے کہ میرا پرکشش مردوں میں نامزد ہونا قیامت کی نشانی ہےتفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور عمران عباس کو دنیا کے 100 پرکشش مردوں کے لیے نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہواتھا، بعد ازاں اس فہرست میں ایک اور پاکستانی اداکار عماد عرفانی کااضافہ ہوا اوراب اس لسٹ میں خود کو پاکستان کا سلمان خان کہنے والے اداکار فہد مصطفی بھی شامل ہوگئے ہیں۔تاہم فہد مصطفی نے خود کو پرکشش مردوں کے لیے نامزد ہونے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرکشش مردوں میں نامزد ہونا قیامت کی نشانی ہے۔ شاید فہد کو یقین نہیں آرہا کہ وہ بھی دنیا کے پرکشش مردوں کے لیے نامزد ہوسکتے ہیں۔