ریسکیو1122 فیصل آباد
19 نومبر 2020
*ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام تاندلیانوالا ریسکیواسٹیشن پر محفل پاک کا انعقاد*
فیصل آباد: تاندلیانوالا، شان رحمت اللعالمین ﷺ ویک کے سلسلہ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے تاندلیانوالا ریسکیواسٹیشن پر محفل پاک کا انعقاد کیا گیا. محفل پاک میںCEO میونسپل کارپوریشن اکرام اللہ، اسٹیشن کوارڈینیٹر ریسکیو سمندری محمد امتیاز، اسٹیشن کوارڈینیٹر ریسکیو تاندلیانوالا غلام علی بلوچ، سول سوسائٹی کے لوگوں اور کثیر تعداد میں ریسکیو اسٹاف نے شرکت کی. محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا. فضا درودوسلام سے معطر. اسٹیشن کوارڈینیٹر تاندلیانوالا غلام علی بلوچ نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سے امن بھائی چارے کا سبق ملتا ہے.CEO میونسپل کارپوریشن اکرام اللہ نے کہا ہے کہ مسلمان ہر طرح کی مصیبت برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ۔دیگر مقررین نے بھی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔