لاہور: (سچ نیوز) قذافی اسٹیڈیم لاہورکے بڑے میدان میں چھوٹی عمر کے کرکٹر کا امتحان پی سی بی انڈر سکسٹین کا فیصلہ کن معرکہ لاہور اور فیصل آباد ریجن کے درمیان ہوا، مقابلے میں میزبان لاہور کے کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لاہور کی ٹیم نے ایک سو اکانوے رنز کا ہدف دیا، مہمان فیصل آباد کے کھلاڑی نے چوالیسویں اوور میں ہدف آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔
ایونٹ کے مہمان خصوصی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد تھے جنہوں نے ننھے کرکٹرز کی کارکردگی کو سراہا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی متبادل ٹیم کے حوالے سے بات کی۔
پی سی بی کے سی او او نے انڈر سکسٹین کی چیمپئن فیصل آباد ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔