اسلام آباد (سچ نیوز)سابق چیف جسٹس سعید الزمان صدیقی کی بیوہ کو راولپنڈی کی قبضہ مافیاکی جانب سے حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے جس پرسی پی او راولپنڈی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے بیٹے افنان نے تھانہ تریٹ مری میں دی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ 4 مسلح افراد نے میری والدہ اور جسٹس سعید الزامان صدیقی کی بیوہ کو ان کے پلاٹ پر چار دیواری بنوانے سے روک دیا۔درخواست کے متن کے مطابق میری والدہ کو مسلح افراد نے دھمکیاں دیں،انہیں وہاں سے بے دخل کیا اور پھر حبس بے جا میں بھی رکھا۔متن کے مطابق مسلح افراد نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔پولیس ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے۔