عدیس ابابا (سچ نیوز) ایتھوپیا میں قومی خزانہ لوٹنے کے الزا م میں فوج کے 27جرنیلوں سمیت 63اہلکاروں کوگرفتار کرلیا گیا ۔جیونیوز کے مطابق ایتھوپیا میں فوج اور انٹیلی جنس کے 63اہلکاروں کوگرفتار کرلیا گیا ہے ، گرفتار اعلیٰ ترین اہلکاروں میں 27فوجی جرنیل بھی شامل ہیں، جرنیلوں پر قومی خزانہ لوٹنے کا الزام ہے جبکہ دیگر اہلکاروں کو بد عنوانی اور انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، گرفتار اہلکاروں اور جرنیلوں کو مزید کارروائی کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔