لاہور(سچ نیوز) مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ قوم خان صاحب کی باتیں نہیں عمل دیکھنا چاہتی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کے خطاب پررد عملمیں کہا ہے کہ وزیراعظم نے فلاح سے متعلق باتیں کیں لیکن لائحہ عمل نہیں دیاہے،عمران خان مغربی ممالک کاذکرکرتے ہیں یہ کیوں نہیں بتاتے وہاں نظام کاتسلسل ٹوٹتانہیںہے،جمہوری استحکام کےب غیرفلاحی ریاست کاقیام ممکن نہیں ہے،عمران خان نے جمہوریت کے استحکام کی بات کی نہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی، خارجہ پالیسی کا ذکر کیا نہ ہی داخلی امورپرکوئی بات کی گئی ہے،پاکستان دہشتگردی کی زد میں ہے اوروزیراعظم نے اس پربات ہی نہیں کی ہے،قوم خان صاحب کی باتیں نہیں عمل دیکھنا چاہتی ہے، وزیراعظم نے بحرانوں میں گھرے ایٹمی ملک کے اصل بحرانوں کاذکرتک نہیں کیا ہے،عمران خان کی باتیں اچھی تھیں لیکن کسی طاقتوراین جی اوکے سربراہ کی تقریرلگ رہی تھی۔