اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ وہ کون سی قوتیں تھیں جنہیں پولنگ اسٹیشن میں جانے کی اجازت دی گئی اور انہیں یہ اجازت کس قانون کے تحت دی گئی۔
’ہم نیوز‘ کے پروگرام ’نیوزلائن‘ میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا، کون سے ایسے پولنگ اسٹیشنز تھے جہاں جنات کا سایہ تھا، ووٹرز کی گنتی میں اتنا وقت کیسے لگ سکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ میں خود ان الیکشنز میں دھاندلی کا شکار ہوا ہوں،آر اوکا فیصلہ تھا کہ گنتی دوبارہ کرائی جائے لیکن بعد میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا، میں ان سب معاملات کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔