لاہور: (سچ نیوز) قومی ہاکی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں محفل میلاد کا اہتمام کیا، نائب کپتان عماد بٹ نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھی۔ہاکی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف قومی ٹیم نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نائب کپتان عماد بٹ نے نعت پڑھی، میلادالنبی ﷺ کا اہتمام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی مسجد میں کیا گیا جہاں تمام کھلاڑی عقیدت کے پھول نچھاور کرتے رہے، روح پرور تقریب کے بعد قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔