لاہور( سچ نیوز ) 50 سالہ مقامی اداکارہ ثمینہ خٹک کو بیٹے نے چھریاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی ہنجروال کے علاقے میں اکیلی رہتی تھیں جنہیں سگے بیٹے احمد شہروز نے غیرت نام پر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔جیونیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے ملزم احمد شہروز کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔