لاہور: (سچ نیوز ) لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ 76 ہزار سے زائد کھانے پینے کی ایکسپائر اشیا پکڑی گئیں۔
لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں واقع ایک گودام پر فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران کھانے پینے کی ایکسپائری اشیا بڑی تعداد میں پکڑی گئیں، اِن اشیا کی تعداد 24 لاکھ 76 ہزار سے بھی زائد بتائی گئی ہے، اِن میں 10 لاکھ انرجی ڈرنکس کے ٹِن پیک بھی شامل تھے۔
غیر ملکی برانڈز کے 1 لاکھ 98 ہزار جوسز کے پیکٹس بھی شامل تھے، ایکسپائری اشیا میں تو 9 لاکھ کے قریب کافی کے زائد المعیاد پیکٹس اور جارز بھی پکڑے گئے جنہیں تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں شامل کیمیکلز زائد المعیاد ہونے کے بعد خطرناک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔