لاہور(سچ نیوز) بادامی باغ میں 8 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، گھناونے جرم کے بعد ملزم فرار، واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔دنیا نیو ز کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 8 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر اہل علاقہ کا احتجاج، 8 سالہ بچی کو محلے دار اعظم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاندان کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دوسری جانب لاہور میں کم عمر بچوں کے ساتھ بدفعلی اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔سال 2018 میں اب تک شہر بھر میں مجموعی طور پر مبینہ زیادتی کے 283 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان واقعات میں سے 112 مقدمات تاحال زیر تفتیش ہیں۔