لندن (سچ نیوز)لندن میں ایک شخص کو گاڑی میں کچرا رکھنے پر تقریبا 50 ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں ایک شخص اپنے دفتر کی گاڑی میں کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں کونسل ورکرز نے اسے روکا ور اس کی گاڑی کی تلاشی لی۔تلاشی میں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر چپس کے خالی پیکٹ، پانی کی خالی بوتلیں ، اخبارات سے بھرا ایک تھیلا پایا گیا جس کے بعد کونسل ورکرز کی نے اس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قانون توڑا ہے جس کا جرمانہ اسے ادا کرنا ہوگا۔ملازم نے اس جرمانے پر اپیل کی کوشش کی تو اسے مسترد کر دیا گیا۔اس کو کہا گیا کہ اگر وہ جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے عدالت کا رخ کرنا پڑے گا۔اس نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ صرف چپس کے پیکٹ پھینکنے پر ہزاروں روپے جرمانہ بہت ہے جبکہ میں نے اسیکسی کے گھر کے آگے پھینکا اور نہ ہی کسی کے گارڈن میں پھینکا۔کونسل ورکرز نے جرمانہ بھرنے کیلئے اسے 14 دن کا وقت دیا ہے۔