طرابلس(سچ نیوز):مسلح گروہوں کی لڑائی میں 30افرادہلاک،سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کے د ارالحکومت طرابلس کے نواح میں شدید لڑائی جاری ہے،جس کے نتیجہ میں30 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ،طرابلس ایئرپورٹ راکٹ گرنے کے باعث بند کردیا گیا، متحارب گروپوں میں لڑائی کے باعث پناہ گزینوں کی بڑی تعدادمحصورہو کر رہ گئی ہے۔