میڈرڈ: (سچ نیوز) انجری کا شکار سپر اسٹار لیونل میسی کا گراؤنڈ سے پہلے ایوارڈ کے سٹیج پر شاندار کم بیک ہو گیا۔ سٹار پلیئر نے اسپینش لیگ کے بہترین فٹبالر اور ٹاپ اسکورر کا اعزاز جیت لیا۔
سپر اسٹار سیزن کے بہترین کھلاڑی اور ٹاپ اسکورر رہے، بازو میں انجری کے باعث گراؤنڈ سے آؤٹ میسی کی ایوارڈ تقریب میں دبنگ انٹری ہوئی۔ ارجنٹائنی سٹرائیکر نے اسپینش لیگ میں ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ پانچویں بار حاصل کیا۔
لیونل میسی نے سیزن میں چھتیس میچ کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ چونتیس گول اسکور کیے۔ لیگ میں ریکارڈ چھ بار ٹاپ اسکورر رہنے کا اعزاز لیجنڈری ٹیلمو زیراTelmo Zarraکے پاس ہے۔