نیویارک(سچ نیوز ) کنگ آف پوپ مائیکل جیکسن زندگی میں بھی نمبر ون تھے اور موت کے بعد بھی نمبر ون ہیں، مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست میں وہ اس سال بھی سب سے آگے ہیں۔فوربز میگزین کے مطابق اکتوبر 2017ء سے اکتوبر 2018 کے دوران گانوں ، ٹی وی پروگرام اور دیگر ذرائع سے مائیکل جیکسن نے 31 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر گلوکار ایلوس پریسلے کا ہے جن کے میوزک سیل سے پچھلے ایک سال کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ پاؤنڈ حاصل ہوئے۔مائیکل جیکسن کا انتقال 2009 میں ہوا تھا اور تب سے اب تک وہ مرنے والے فنکاروں کی کمائی کی فہرست میں ہر سال پہلے نمبر پر رہے ہیں۔