ممبئی (سچ نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انکشاف کیا ہے کہ میں ماضی میں ’’ گٹر ‘‘ سے بننے والی گیس کے ساتھ چائے بنا کر فروخت کیا کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم چائے والی سفارتکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کا دورہ کرنے والے دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم کو اپنے ہاتھوں سے چائے بناکر پلاتے ہیں۔مودی کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ ماضی میں ان کا ذریعہ معاش چائے کا سٹال ہی رہا ہے لیکن انہوں نے چائے بنانے کا انوکھا فارمولا بتا کر اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ان کا ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں کسی چھوٹے سے گاوں میں نالے کے پاس چائے کا ٹھیلا لے کر کھڑا رہتا تھا اور گندی نالی میں پائپ ڈال کر اس میں بننے والی گیس سے چائے بناکر فروخت کرتا تھا۔