بماکو(سچ نیوز) مالی کے گاﺅں میں دوقبائل کے درمیان جھگڑ ے کے نتیجے میں سوسے زائدافراد ہلاک ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق مالی کے ایک گاﺅں میں ہونے والا تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیاجب دو قبائل آپس میں جھگڑ پڑے اورایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی ، متحارب قبائل نے مکانوں کو آگ لگادی، آتشزدگی اور فائرنگ کے نتیجے میں سوسے زائدافراد ہلاک ہوگئے ، حالات پر قابو پانے کیلئے علاقے میں فوج کوطلب کرلیاگیا ہے ۔