اسلام آباد (سچ نیوز )پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے فلمی دنیا کے بعد تعلیمی میدان میں بھی کامیابی سمیٹتے ہوئے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔اداکارہ نے گزشتہ برس اسلامک قانون میں اعلیٰ تعلیم ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل سٹڈی‘ اسلام آباد سے مکمل کی جو لندن یونیورسٹی سے منسلک ہے۔انہوں نے سب سے پہلے ماہ اکتوبر میں ’دی انسٹیٹوٹ آف لیگل سٹڈی‘اسلام آباد میں منعقد تقسیم اسناد کی تقریب میں اپنی بہن و اداکارہ عروا حسین کے ساتھ شرکت کی۔جب کہ گزشتہ روز ماورا حسین نے لندن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تقسیم اسناد تقریب میں والدین کے ساتھ شرکت کی۔ماورا نے تقریب کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سند وصول کرنے کے لیے جاتے وقت کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لکھتی ہیں کہ ’زندگی کے کچھ لمحے بہت گہرے ہوتے ہیں جس میں سمجھ نہیں آتا کیا کیا جائے ‘۔ماورا نے کہا کہ ’میں نے سچ میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے کیرئیر کے ساتھ تعلیم مکمل کرسکوں گی لیکن آج جب میں نے اسٹیج کے لیے قدم بڑھائے تو میں شکرگزار تھی اس زندگی کے لیے سب کی دعاوں اور محبت کے لیے‘۔