لاہور( سچ نیوز )فیملی کورٹ نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کے خرچے کی درخواست پر سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے محسن عباس کو درخواست پر جواب جمع کرانے کاآخری موقع دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیملی کورٹ میں ماڈل فاطمہ سہیل کی بچے کے خرچے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اکیلی بچے کاخرچہ برداشت نہیں کر سکتی، عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کاحکم دے ۔
عدالت نے ماڈل فاطمہ سہیل کے بچے کے خرچے کی درخواست پر سماعت نومبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے محسن عباس کو درخواست پر جواب جمع کرانے کاآخری موقع دیدیا۔