لاہور (سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں فتح کے بعد ہر جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ عمران خان قوم سے جیت کے بعد پہلا خطاب(سپیچ وکٹری) بھی کر چکے ہیں مگر سب کی نظریں ان کی اہلیہ اور متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی پر تھیں کہ وہ کب اور کیا پیغام جاری کریں گی؟یہ انتظار بالآخر ختم ہو گیا ہے کیونکہ متوقع خاتون اول بشریٰ بی بی نے قوم کیلئے پہلا پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انہوں عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کی ہے۔
نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام،میں سب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ، اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جو آپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا۔