نیویارک(سچ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ECOSOCکے صدر کی حیثیت سے ایس ڈی جی فنانسنگ کے گروپ آف فرینڈز کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے مذاکرے کی صورت میں اس ملاقات کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو اقوام متحدہ کے لیے ایک منفرد مشق قرار دیا، جس کے ذریعے اقوام متحدہ 75سال میں عالمی برادری کو درپیش آنے والے اس بدترین بحران کے متعلق اہم مباحثے کا مرکز بن گیا۔
مستقل مندوب نے ویکسین کی تیاری، ویکسین تک رسائی، ایس ڈی آر کی تیاری، ڈی ایس ایس آئی سسپنشن میں اضافہ، نئے فنڈز تک رسائی و دیگر معاملات کے متعلق اپنے تحفظات اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کے متعلق خصوصی ایلچی بھی آواز اٹھا چکے ہیں۔