متحدہ ورکرز فرنٹ CBA
چیئیرمین ارشاد خان کی CBA کے وفد کے ساتھ ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان صاحب سے ملاقات
(اسٹاف رپورٹر )
متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے اج مورخہ 8 اکتوبر کو ایم ڈی واٹر بورڈ جناب اسد اللہ خان صاحب سے میٹینگ ہوئی ، سی بی اے کی جانب سے چیئیرمین ارشاد خان صدر ندیم یوسف ڈپٹی جنرل سکریٹری وسیم ابراہیم نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا .
ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان صاحب کی جانب سے لیو انکیشمنٹ 3 سے 5 گریٹ کی ادائیگی 12 اکتوبر کو کرنے پر سی بی اے نے مطالبہ کیا کے 3 سے 15 گریٹ کے ملازمین کو 12 اکتوبر کو ہی ادائیگی کی جائے جس پر ایم ڈی صاحب نے ڈی ایم ڈی فنانس سے مشاورت کے بعد ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی
ایم ڈی صاحب نے سی بی اے کے مطالبہ پر میڈیکل اسٹور کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے
سی بی اے کے مطالبے پر ایم ڈی اسد اللہ خان صاحب نے فوری طور پر احکامات جاری کیے کہ جو ملازمین وفات پا جائیں اور جن کے کاغذات مکمل ہوں انہیں تین دن میں اپارٹمنٹ کیا جائے
ریٹائرڈ ملازمین کے حوالے سے سی بی اے نے درخواست کی کہ ان کو فوری طور پر ادائیگی کی جائے جس پر ایم ڈی صاحب نے احکامات جاری کیے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری ادا کیے جائیں
مسیحی برادری سیالکوٹ وزٹ کے حوالے سے اور ہندو برادری بلوچستان اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے جو چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق قراندازی ہوئی تھی اور ابھی تک ان ملازمین کو پیمنٹ نہیں کی گئی تھی ایم ڈی صاحب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر ان ملازمین کی ادائیگی کی جائے کل انشاء اللہ ان ملازمین کے اکاونٹ میں رقم منتقل ہو جائے گی