کراچی(سچ نیوز) متحدہ پی آئی بی اور متحدہ بہادرآباد میں ایک بار پھر شدید اختلاف شروع ہو گئے ہیں،اختلافات فاروق ستار کے عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سے ہوئے ہیں۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق اختلافات کی بڑی وجہ عمران خان سے ملاقات کے وفد میں فاروق ستار کا شامل نہ ہونا تھا ،فاروق ستار کے ساتھ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کا راویہ اچھا نہیں تھا ، فاروق ستار پریس کانفرنس کرکے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہتے ہیں ،آئندہ چند روز میں دوبارہ متحدہ پی آئی بی شہر بھر میں تنظیمی ڈھانچہ تیار کرے گی ۔