میامی (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ متھیرا خبروں میں اِن رہیں یا نہ رہیں لیکن سوشل میڈیا پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور اپنی متنازعہ شخصیت کے باعث ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو ’ہاٹ ٹاپک‘ بن جاتی ہیں۔ حال ہی میں متھیرا کی اپنی بہن کے ساتھ چند تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں جو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی ہیں ۔ ان ویڈیوز میں متھیرا کا بولڈ اوتار سوشل میڈیا صارفین کو تنقید کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
اداکارہ متھیرا طلاق کے بعد زیادہ تر وقت بیرون ملک ہی گزار رہی ہیں اور اس دوران مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی چھوٹی بہن روز محمد کے ساتھ میامی اور بنکاک کی سیر پر نکلی ہوئی ہیں جہاں وہ خوب مزے کر رہی ہیں۔
متھیرا نے بھارتی گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جنہیں خوب سراہا جارہا ہے جبکہ ان کی تصاویر ہمیشہ کی طرح تنقید کی زد میں ہیں۔