مجبوری ، دباﺅ یا دھمکی !غزہ میں پہلی بار وہ ہوگیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا

مجبوری ، دباﺅ یا دھمکی !غزہ میں پہلی بار وہ ہوگیا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا

غزہ (سچ نیوز)اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر مشاورت کے لیے حماس کے تمام سیاسی رہنما غزہ میں جمع ہوئے ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی کے مطابق اس ممکنہ معاہدے میں مصر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حماس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ایسا پہلا موقع ہے کہ ان کے سیاسی ونگ کے تمام رہنما ایک ساتھ غزہ میں جمع ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حماس کو یہ گارنٹی فراہم کی گئی تھی کہ اس کے وفد کو اسرائیل نشانہ نہیں بنائے گا۔ معاہدے میں پیش رفت کی صورت میں غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد پر بھی عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔

Exit mobile version