شاہدرہ (سچ نیوز)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آج ہم اپنے پاﺅں پر کھڑے ہوتے تو ٹرمپ کو جرات نہ ہوتی وہ زبان استعمال کرنے کی جووہ کررہاہے ۔نوازشریف نے کشکول توڑنے کی بجائے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ، شہبازشریف کے دھاندلی سے متعلق بیان پر خوشی ہوئی ۔آزاد امیدوار تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں بیٹھ جائیں۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے ساتھ مخلص لوگ ہی بہتری لا سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹکٹ نہ ملنے پر کھڑے ہو گئے ہیں ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ وہ لوگ جیت جائیں جو 30سال سے اس ملک کا خون چوس رہے ہیں۔ میں قائد اعظم کو اپنا لیڈر مانتا ہوں ۔ وہ کینسر سے مرکر رہے تھے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلنے دیا ۔ وہ یہ اپنے لئے نہیں کر رہے تھے بلکہ ہمارے لئے کر رہے تھے ۔ اگر قائد اعظم ہم کو آزادی نہ دلواتے توشائد آج ہمارے ساتھ بھی وہی سلوک ہورہاہوتا جو مودی کے ہندو ستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے ۔قائد اعظم نے پاکستان اپنے لئے نہیں بنایابلکہ ہمارے لئے بنایا تھا ۔