یورپ( اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی سابقہ کونسلر محترمہ عابدہ تبسم نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق صاحب کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے اخرت اور روز محشر کیلئے نیک اعمال کی اشد ضرورت ہے ہم سب کو اخرت کیلئے سوچنا چاہیے انہوں نے مذید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کے درجات بلند کریں۔آمین