اسلام آباد(سچ نیوز )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس وقت دورہ پاکستان پر ہیں اور ہر طرف خوشیاں ہی خوشیا ں بکھری ہوئی ہیں تاہم اب ایک خبر موصول ہوئی ہے کہ محمد بن سلمان نے مانچسٹر میں فٹ بال کلب خریدنے کیلئے بولی لگا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان فٹ بال کے بھی شوقین دکھائی دیتے ہیں جس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ انہوں نے مشہور انگلش فٹ بال کلب ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ کو خریدنے کیلئے بولی لگا دی ہے ۔شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مانچسٹر کلب کو خریدنے کیلئے 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے ۔