لاہور(سچ نیوز) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مخالفین ماضی کی طرح آج بھی میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ بہت سے لوگ حاسد ہوتے ہیں اورمجھے بدنام کرنے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ میں کسی ٹی وی پروگرام میں کام کروں یا فلم میں دکھائی دوں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین ٹی وی چینلزکے پروگراموں میں بیٹھ کرمیرا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نہ کوئی حقائق بتاتا ہے اورنہ ہی کوئی اصل کہانی سناتا ہے۔ بس بات ہوتی ہے تویہ کہ میرا ایسی ہے تومیرا ویسی ہے جوکہ درست نہیں ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ میں ایک پاکستانی ہوں اورمجھے پاکستانی ہونے پرفخر ہے۔ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران ان گنت یادگارکردارنبھائے ہیں، جومیری کامیابی اورپرستاروں میں مقبولیت کی بہترین مثال ہیں۔ ہرانسان کی زندگی میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ، مگرمیں اس سے گھبراتی نہیں۔