اسلام آباد: (سچ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی سرکاری رہائش گاہ میں بندر گھس گئے، بندروں نے وفاقی وزیر کو نہ صرف خوفزدہ کیا بلکہ پولیس کی بھی دوڑیں لگوا دیں۔
بتایا گیا ہےکہ گزشتہ رات وفاقی وزیر نے منسٹر انکلیو میں واقع گھر سے کال کی کہ ان کے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھس آئے ہیں، پولیس کی نفری بھیجی جائے جس پر اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے دستے منسٹر انکلیو پہنچے اور وفاقی وزیر کے گھر کا گھیرائو کیا۔
پولیس اور رینجرز نے قریبی جنگل میں سرچ آپریشن کیا تو کوئی شخص نظر آیا نہ ہی نامعلوم افراد کے منسٹر انکلیو داخل ہونے کے شواہد ملے، پولیس ذرائع کے مطابق مراد سعید کے گھر بندر داخل ہوئے تھے جس پر وہ خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے ون فائیو پر کال کر دی وفاقی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کے مسلح جوان تعینات کردئیے گئے۔