لاہور(سچ نیوز)نیب لاہور کی سولہ رکنی ٹیم کل دن دو بجے سے پہلے لاہورائرپورٹ پر نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے پہنچ جائے گی ،نیب کے ڈائریکٹر امجد علی اولکھ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے شام سواچھے بجے نوازشریف اور مریم کو لاہورائر پورٹ پر لانے والے طیارے میں داخل ہونگے ،نواز شریف اور مریم کو حراست میں لیکر ہیلی کاپٹر میں بٹھانے کے لئے لیڈی کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق ائر پورٹ سیکیورٹی فورس ،سول ایوی ایشن اورایلیٹ کمانڈوز جہاز کو اپنے حصار میں لیں گے ۔ائر پورٹ سکیورٹی حکام نے طیارے میں شور شرابہ مچانے اور نوازشریف اور مریم کی گرفتاری میں رکاوٹ بننے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے پلان مرتب کرلیا ہے ۔نواشریف اور مریم کو حراست میں لیکر ہیلی کاپٹر میں بٹھانے کے لئے لیڈی کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مریم سے ملاقات کرنے کے لئے کسی بھی شخص کو طیارے تک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،کسی ایمر جنسی کی صورت میں نیب لاہور کے مزید افسران کو ائر پورٹ پر بھجوانے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس مقصد کے لئے نیب لاہور کے تمام افسران کو نیب دفاتر میں موجود رہنے کے احکامات دئےے گئے ہیں ،اس آپریشن کی مانیٹرنگ نیب لاہور کے ڈی جی شہزاد سلیم خود کریں گے ۔دوسری طرف محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی لاہور آمد اور متوقع صورتحال کےپیش نظر رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،سابق وزیر اعظم کی آمد پر ایئرپورٹ کاکنٹرول نیب اور رینجرز کے پاس ہوگا جبکہمسلم لیگ ن کےکارکنوں اور قائدین کو ایئر پورٹ نہیں جانے دیا جا ئیگا ۔