ماسکو(سچ نیوز ) روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایئر پورٹ پرواز بھرتے ہوئے جہاز کے ساتھ ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ 25 سالہ شخص سپین سے فلائٹ لے کر روس کے شہر ماسکو پہنچا تھا جہاں سے اس نے اپنی اگلی فلائٹ لیتے ہوئے آرمینیا جانا تھا ۔تاہم وہ مسافر طیارے 737 کے اڑان بھر تے ہوئے طیارے کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔یہ واقعہ ایئر پورٹ پر منگل کے روز شام آٹھ بجے پیش آیا ۔تاہم ایئر پورٹ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔روسی خبر رساں اداروں کا کہناہے کہ اس شخص کو پولیس اہلکار اگلی فلائٹ کیلئے بورڈنگ گیٹ پر لے جارہے تھے اور عین اس موقع پر بس پر بیٹھنے کی بجائے دوسری جانب چل دیا اور اتنی دیرمیں وہ شخص اڑان بھرتے ہوئے طیارے کے ساتھ رن وے پر ٹکرا گیا ۔حادثے کے بعد کچھ دیر کیلئے رن وے کو بند کر دیا گیا تھا ۔