نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک تازہ پورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینیوں کی حفاظت کا حل نئی ملٹری فورس یا پولیس کے ساتھ شہری مبصرین کی تعیناتی یا اقوام متحدہ کی موجودگی کو بڑھانا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مستقل جنگی صورت حال کے خاتمے کے کسی بھی آپشن پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی اور فلسطینیوں کا تعاون ضروری ہے۔رپورٹ میں سیکریٹری جنرل نے فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور عالمی حفاظتی طریقہ کار کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔14 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا کہ 50 سال سے قابض اسرائیلی فوج ’مسلسل سلامتی کے لیے خطرہ، کمزور سیاسی اداروں، امن کے قیام میں جمود اور سیاسی، قانونی اور عملی طور پر انتہائی پیچیدہ مسائل کا مجموعہ ہی تحفظ کا سب سے بڑا چیلنج ہیں۔انتونیو گووتیرس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی فلسطینی تنازع کا سیاسی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک یہ ہدف پورا نہیں ہوتا تب تک جنرل اسمبلی میں موجود 193 ممالک کو فلسطینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام عملی اور ممکنہ اقدامات کی تلاش جاری رکھنے کی تجویز دی اور کہا کہ وہ اقدامات اسرائیل کے شہریوں کی حفاظت میں بھی بہتری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق، سیاسی اور رابطہ کار اقوام متحدہ کی کوششوں کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور اسی طرح فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے عالمی برادری کی توجہ اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔