صادق آباد( اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جا نشیں دربار حضرت بابا گنج شکر فرید ؒ پاکپتن دیوان مسعود احمد چشتی کی صحافی محمد آصف نصیب کے گھر آمد والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہاکہ ماں کی مثال درخت کی مانند ہو تی ہے جس کی چھائوں سارے صحن میں ہوتی ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہیں کہ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے مرحومہ و مغفورہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے بلا شبہ والدہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے ۔اس موقع پر بابا امیر علی شاہ ،محسن فریدی، محمد نصیب شاکر، محمد ثاقب نصیب، بوٹا آصف فریدی، رانا مدثر اقبال، محمد کاشف نصیب سمیت دیگر موجود تھے۔