واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ فریضہ حج کے اختتام کے بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں، عید الاضحٰی اس موقع پر مسلمان اپنے اہلخانہ اور احباب کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیںساتھ ہی اس دن مسلمان اپنےعقیدے کے مطابق قربانی کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سخاوت اور رحم دلی کا یہ عمل ہم سب کے لیے مثال ہےاس لیے میں دنیا بھر میں اپنے دوستوں، اتحادیوں اور جو یہ تہوار منا رہے ہیں سب کو تہہ دل سے عید مبارک کہتا ہوں۔
Today, I wish Muslims around the world a blessed Eid al-Adha. I extend warmest wishes and #EidMubarak to our friends, partners, and allies who are celebrating. pic.twitter.com/1ztIPhI4Ph
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) August 20, 2018