مسلم لیگ (ن) کا الزام غلط ، سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا :عبوری وزیر داخلہ پنجاب

مسلم لیگ (ن) کا الزام غلط ، سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا :عبوری وزیر داخلہ پنجاب

لاہور (سچ نیوز)عبوری وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ و فاقی ادارے نوازشریف اورمریم نواز کو ائیر پورٹ سے گرفتار کریں گے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نہیں پکڑا جا رہا ، صرف ان جگہوں پر کارروائی ہو رہی ہے جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہا ہے کہ وفاقی ادارے نوازشریف اورمریم نواز کو ائیر پورٹ سے گرفتار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو نہیں پکڑا جا رہا ، صرف ان جگہوں پر کارروائی ہو رہی ہے جہاں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،یہ گرفتاریاں دہشت گردی اور دیگر ایشوز کے حوالے سے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے اس کو ریلی کے حوالے سے کریک ڈاﺅن کا رنگ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی کوئی گرفتا ریاں نہیں ہورہیں ۔ یہ سو پچاس گرفتاریاں ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تما م سیاسی جماعتوں کے وہ کارکن جو مختلف مقدمات میں ملوث ہیں اور ان کا ٹریک ریکارڈایسا ہے جو الیکشن کے موقع پر بد امنی پھیلاتے ہیں ان کوگرفتار کیا جا رہا ہے ۔ یہ عمل پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے ۔ ریلی نکالنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینا ہوتی ہے اور وہ اس کی اجازت دیتا ہے لیکن میری اطلاع کے مطابق اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہ نگران حکومت شفاف الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔

Exit mobile version