اٹک (سچ نیوز)سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ ، مسلم لیگ ن کے رہنما گاڑی میں ہونے کی وجہ سے فائرنگ سے محفوظ رہے۔جیونیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب حلقے میں انتخابی مہم سے و اپس آرہے تھے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائر نگ کردی ۔ شیخ آفتاب گاڑی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او جہلم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔