مسلم لیگ ن کے 64 کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل، 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا

مسلم لیگ ن کے 64 کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل، 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا

لاہور (سچ نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کا آغا ز کر دیا ہے، 64  لیگی کارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ہے، گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا ۔نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف پولیس نے کریک ڈاون کا آغا ز کر دیا ہے اس حوالے سے پولیس نے مسلم لیگ ن کے 64 گرفتارکارکنان کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا ہے پو لیس کا کہنا ہے کہ جیل منتقل کرنے سے پہلے سب کا طبی معائنہ کیا گیا ،جیل جانے والوں میں چیئر مین منظور بٹ ،چیئر مین مزمل حسین ،چیئر مین محمد رفیق،چیئر مین توصیف احمد،چیئر مین محمد افضال،چیئر مین مقصود احمد،وائس چیئرمین محمود ،وائس چیئرمین وقاص الیاس،کونسلر محمد قذافی بٹ ،کونسلر نذیر حسین و دیگر کارکنان شامل ہیں ،تمام گرفتار کارکنان کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کے لئے نظر بند رکھا جائے گا ۔واضح رہے یہ تمام گرفتاریاں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے پیش نظر ہونے والے ریلی کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version