اوسلو(سچ نیوز) استنبول میں واقع سعودی سفارتخانے میں جمال خاشقجی کے قتل کے بعد مختلف ممالک سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں سوئٹزرلینڈ کی طرف سے ایسا اعلان سامنے آ گیا ہے کہ سن کر سعودی حکمران خوش ہو جائیں گے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ناروے کے خود مختار فنڈ نے سعودی عرب میں اپنے سرمایہ کاری پروگرام کے حجم میں دوگنا اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو ینفا سیلنگسٹاڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’فنڈ سعودی عرب میں اپنے سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا چاہتا ہے، کیونکہ چند ماہ کی سرمایہ کاری کے دوران ہم نے سعودی عرب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے انڈیکس میں بہترین کے درجے میں پایا ہے۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’اس وقت ناوریجن خود مختار فنڈ نے سعودی عرب میں ساڑھے 82کروڑ ڈالر(تقریباً 1کھرب 10ارب روپے) ہے۔ ہم ملکوں میں نہیں بلکہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اورسیاسی بنیادوں پر سعودی عرب میں کی گئی سرمایہ کاری کا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔اس وقت ہم نے سعودی عرب کی 42کمپنیوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بینک، پیٹروکیمیکلز اور ہیلتھ کیئر فرمز شامل ہیں۔‘‘