ماسکو (سچ نیوز)مصر میں روسی ساختہ مشاق طیارہ میگ29 اڑانے بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق روس کی طیارہ ساز کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو بتایا گیا ہے کہ اس کا تیار کردہ ایک تربیت طیارہمیگ 29 گر کر تباہ ہوگیا، یہ طیارہ مصری فوج کے زیراستعمال تھا۔ روسی کمپنی نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنے ماہرین مصر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔مصری حکام کی طرف سے فی الحال طیارہ حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ فرانسیسی اخبارکے مطابق روس نے 2018ء کے دفاعی معاہدے کے تحت مصرکو کئی میگ طیارے فراہم کیے ہیں۔