کراچی(سچ نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرین حد سے بڑھے تو حکومتی اقدامات پر عمل کیا جائے گا ۔ہم نیوز کے مطابق میجرجنرل محمدنے کہا کہ امید ہے صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی لیکن حکومت کی جانب سے جو احکامات ہوں گے ان پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں 70 فیصد انڈر میٹرک نوجوان ملوث ہیں لیکن حالات پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں، کراچی کو اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت لسانی جنگ کا سامنا تھا جس میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک کی موجودہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہر نے زبر دستی دکانیں بند کرائیں جبکہ کئی ایک مقامات پر میڈیا ٹیموں پر حملوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔