ممبئی (سچ نیوز ) فلم انڈسٹری کے ستاروں کو جبکہ خصوصی طور پر اداکاراوں کو دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے کیونکہ وہ ہردم فریش اور سمارٹ نظرآتی ہیں تاہم ایسی ہی ایک ہیروئن نرگس فخری ہیں جن کی عمر کو لے کر ہرکوئی حیران پریشان ہے اور کوئی یقین کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور کچھ عرصہ قبل ماں بنی اور ان کے گھر تیمور پیدا ہوا جس پر انہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنے آپ کو واپس پہلے جیسا بنا لیا اور کوئی کہہ ہی نہیں سکتا کہ یہ ماں بن چکی ہیں اور اگر فلم انڈسٹری میں تبدیلی کی بات کی جائے تو عامر خان سے آگے کوئی بھی نہیں ہے جس کا اندازہ ان کی فلم ’ دنگل ‘ سے لگایا جاسکتاہے جس میں انہوں نے اپنا وزن انتہائی حیران کن سطح تک بڑھایا اور پھر اسے چند ہی مہینوں میں کم کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ۔
یہاں پر دراصل بات نرگس فخری کی ہو رہی ہے وہ آج کل امریکہ میں اپنے منگیتر کے ساتھ ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت ہی زیادہ حیرت ہو گی کہ ان کی عمر 39 سال ہے جبکہ وہ کہیں سے بھی 28 سال سے زائد کی نظر نہیں آتیں اور انہوں نے خود بہترین انداز میں فٹ رکھا ہواہے ۔
نرگس فخری 20 اکتوبر 1979 کو امریکہ میں پیدا ہوئیں اور ماڈلنگ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا لیکن ان کی زندگی کی پہلی فلم ’ راک سٹار ‘ نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جو کہ 2011 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے بہترین ڈیبو اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ،اس کے علاوہ نرگس فخری نے مدراس کیفے ، سپائے ، میں تیرا ہیرو ، ہاوس فل 3 میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔پاکستان میں فلموں کے شائقین تو نرگس فخری سے واقفیت رکھتے تھے لیکن اکثر یتی لوگ انہیں جانتے نہیں تھے لیکن ان کو اب پاکستان کا بچہ بچہ پہنچانتا ہے اور وہ بھی صرف اس اشتہار سے جو کہ جنگ میں شائع کیا گیا تھا ۔ جاز موبائل کمپنی نے اپنے موبائل فون کی تشہیر کیلئے تاریخ کے انوکھے ترین کا اشتہار کا سہار الیا جو کہ ہر کسی کے ذہن میں نقش ہو گیا اور اس پر کافی تنقید بھی دیکھنے میں آئی تھی ۔